ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال میں بی جے پی کارکنوں کا قتل - five bjp worker killed

ریاست مغربی بنگال میں عام انتخابات سے ہی تشدد کے واقعات سامنے آرہے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ بشیر ہاٹ پارلیمانی حلقہ سے سامنے آیا ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Jun 9, 2019, 2:54 AM IST

Updated : Jun 9, 2019, 11:05 AM IST

جہاں بی جے پی کے پانچ کارکنان کی ہلاکت کا الزام حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر عائد کیا جا رہا ہے جبکہ متعدد کارکن اب بھی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ ٹویٹ
متعلقہ ٹویٹ

اطلاعات کے مطابق بشیرہاٹ ضلع کے سندیش کھالی علاقے میں دیر رات بی جے پی کے چار کارکنان کا قتل ہو گیا ہے، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔

اس سلسلے میں بی جے پی کے ریاستی جنرل سیکرٹری سبرتو چٹرجی نے ٹویٹر سے غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ' ترنمول کانگریس کے غنڈوں کے ذریعے بی جے پی کے چار کارکنان سکانتو منڈل، پردیپ منڈل، تپن منڈل اور دیبداس منڈل کا بہیمانہ طور پر قتل کر دیا گیا ہے جبکہ شنکر منڈل، سنجے منڈل اور ان کے ایک رشتے دار سمیت 18 بی جے پی کارکنان اب بھی لاپتہ ہیں'۔

مرکزی وزیر بابل سپریو نے بھی اس سلسلے میں ٹویٹ کیا ہے۔ بابل سپریو نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ 'سندیش کھالی میں بی جے پی کے تین کارکن کا ٹی ایم سی کے غنڈوں کے ذریعہ قتل کی خبر سے بہت افسوس ہوا۔ بنگال کے عوام بہت جلد ٹی ایم سی کی اس بربریت کا جواب دیں گے۔'

بی جے پی کے رہنما مکل رائے نے کارکنان کے قتل کا الزام براہ راست وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر عائد کیا ہے۔

انہوں اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ 'ہم وزیر داخلہ امت شاہ سے رابطہ کر رہے ہیں اور ان کو سندیش کھالی کے پورے واقعہ سے آگاہ کریں گے۔'

واضح رہے کہ جن بی جے پی کارکنان کا قتل کیا گیا ہے، ان میں پردیپ منڈل بی جے پی ایس سی مورچہ کے صدر تھے جبکہ باقی عام کارکن تھے۔

Intro:مغربی بنگال سیاسی تشدد کی واردات لگاتار لوک سبھا انتخابات سے جاری ہے ایسے ہی ایک اور واقعے میں آج مغربی بنگال کے بشیر ہاٹ پارلیمانی حلقہ کے سندیش کھالی میں بی جے پی کے چار کارکنان کا قتل کردیا گیا ہے جبکہ بی جے پی کے متعدد کارکنان کی لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے.

Body:مغربی بنگال کے بشیر ہاٹ ضلع کے سندیش کھالی میں بی جے پی کے چار کارکنان کا آج رات دس بجے کے آس پاس قتل کر دیا گیا جس کے بعد سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی مغربی بنگال بی جے پی کے جنرل سیکرٹری سبرتو چٹرجی کی طرف سے کئے گئے ٹویٹ کے مطابق ترنمول کانگریس کے غنڈوں کے ذریعے بی جے پی کے چار کارکنان سکانتو منڈل ،پردیپ منڈل، تپن منڈل اور دیبداس منڈل کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا ہے جبکہ شنکر منڈل، سنجئے منڈل اور ان کے ایک رشتے دار کے علاوہ گاؤں کے 18 بی جے پی کارکنان لاپتہ ہیں. سکانتو منڈل اور پردیپ منڈل کے آنکھ میں گولی ماری گئی ہے. مرکزی وزیر بابل سپریو نے بھی اس سلسلے میں ٹویٹ کیا ہے بابل سپریو نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ سندیش کھالی میں بی جے پی کے تین کارکن کا ٹی ایم سی کے غنڈوں کے ذریعہ قتل کی خبر سے بہت افسوس ہوا بنگال کے عوام بہت جلد ٹی ایم سی کی اس بربریت کا بہت جلد جواب دیں گے. بی جے پی کے راہنما مکل رائے نے اس قتل کے لئے براہ راست طور پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے انہوں اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہم وزیر داخلہ امیت شاہ سے رابطہ کر رہے ہیں اور ان کو سندیش کھالی کے پورے واقعہ سے آگاہ کریں گے. جن بی جے پی کارکن کا قتل کیا گیا ہے پردیپ منڈل بی جے پی ایس سی مورچہ کے صدر تھے جبکہ باقی عام کارکن تھے.

Conclusion:
Last Updated : Jun 9, 2019, 11:05 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.