ETV Bharat / bharat

آسام: قتل کے الزام میں پانچ افراد گرفتار - آسام پولیس نے گوہاٹی

مقتول کی شناخت ریتوپرنا پیگو (26) کے نام سے ہوئی ہے۔ جو اوبر ٹیک ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا۔

killing youths in assam
آسام میں نوجوانوں کے قتل کے الزام میں پانچ افراد گرفتار
author img

By

Published : Jun 14, 2020, 10:15 AM IST

Updated : Jun 14, 2020, 3:29 PM IST

آسام پولیس نے گوہاٹی میں گھریلو سامان کی دکان پر اپنے ساتھی کے قتل کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کیا۔ اس معاملے کی تیز رفتار تحقیقات جاری ہے۔

ویڈیو

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ گوہاٹی کے نونمتی کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک چھوٹے سے معاملے پر گھر کی فرنشننگ شاپ میں جھگڑا رونما ہوگیا اور کچھ ملازمین نے مبینہ طور پر اپنے ساتھی کو گلے میں چھرا گھونپا۔

اطلاع کے مطابق اسے نجی اسپتال لے جایا، لیکن ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

مقتول کی شناخت ریتوپرنا پیگو (26) کے نام سے ہوئی ہے۔ جو اوبر ٹیک ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا۔

ادھر گوہاٹی پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’مبینہ قتل کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اور نونمتی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دن کے دوران کچھ مقامی افراد تھانے کے سامنے جمع ہوئے اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا'۔

آسام کے وزیر اعلی سربانند سونووال نے اس معاملے کی تیز رفتار تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے تحقیقات آسام پولیس کے فوجداری تحقیقاتی محکمہ (سی آئی ڈی) کے حوالے کردی۔

Last Updated : Jun 14, 2020, 3:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.