ETV Bharat / bharat

مودی، اولی نے موتیہاری۔املیکھ گنج پائپ لائن کا افتتاح کیا - مودی، اولی نے موتیہاری۔املیکھ گنج پائپ لائن کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نریندر مودی اور نیپال کے وزیرا عظم کے پی شرما اولی نے منگل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے موتیہاری۔املیکھ گنج پائپ لائن منصوبے کا افتتاح کیا جو جنوبی ایشیا کی پہلی عالمی پائپ لائن ہے۔

مشترکہ ویڈیو کانفرنس
author img

By

Published : Sep 10, 2019, 8:38 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 4:16 AM IST

مسٹر مودی نے اس موقع پر کہا کہ اس پائپ لائن کے ذریعے ہر سال نیپال کو 20 لاکھ ٹن ایندھن کی سپلائی کی جا سکے گی۔ اس پائپ لائن سے نیپال کے عوام کو مدد ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا ظاہر کیا کہ اس منصوبے کی وجہ سے نیپال میں ایندھن کی قیمت کم ہوگی۔

مکمل ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مسٹر اولی نے اپنے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فوری طور پر تخفیف کا اعلان کرتے ہوئے کہا'مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ نیپال آئل کارپوریشن نے آج سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو۔دوروپیے کی تخفیف کر دی ہے'۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے دونوں ملکوں کے باہم تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔

وزیر اعظم کا بیان

انہوں نے مسٹر مودی کو جلد از جلد نیپال کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ یہ منصوبہ دونوں ملکوں کے درمیان باہم تعلقات اور انحصار کو فروغ دے گا۔ یہ تجارت کے شعبے میں تعلقات کے بہترین مثالوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'خوشحال نیپال' بنانے کے لیے وہ وزیر اعظم ہند کے ساتھ مل کر کام کرنے کے متمنی ہیں۔
مسٹر مودی نے مسٹر اولی کی دعوت پرخوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد از جلد نیپال کا دورہ کرنا چاہیں گے۔ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دہائیوں پرانا رشتہ ہے۔ فی الحال اعلیٰ سطحی سیاسی تعلقات بھی بڑھے ہیں۔ دونوں ملکوں کے مشترکہ منصوبوں کو جلد از جلد نافذ کرنا دونوں حکومتوں کی ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت۔نیپال کے تعلقات کو نئی بلندی تک لے جانے کے لیے ایک بڑا ایجنڈہ تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا' میں نیپال کی ترقی اور خوشحالی حاصل کرنے کی سمت میں بھارت کے پابند عہد ہونے کو دہراتا ہوں'۔
مسٹر اولی نے کہا کہ یہ منصوبہ اپنے آپ میں انوکھا ہے۔ متعینہ وقت سے پہلے مکمل کیے گئے اس منصوبے سے وقت اور پیسے کی لاگت میں کمی آئے گی، اس سے سڑک پر نقل و حمل (ٹرانسپورٹ)کا بوجھ کم ہوگا اورپٹرولیم ہندوستان سے نیپال لے جانے کے دوران ہونے والی فضائی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 4:16 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.