سرکاری ذرائع کے مطابق 419 عازمین حج کایہ گروپ ایئر انڈیا کے طیارہ سے مدینہ پہنچا۔ اس سال کم از کم دو لاکھ بھارتیہ عازمین حج کے سعودی عرب جانے کی امید ہے۔ تقریبا ایک لاکھ 40 ہزار لوگ ہندستانی حج کمیٹی (ایچ سی او آئی) اور 60 ہزار پرائیوٹ ٹور آپریٹروں کے ذریعہ سے حج پر جائیں گے۔
قونصل جنرل محمد نور رحمان شیخ نے جمعرات کو بتایا کہ ایچ سی او آئی کے ذریعہ 21 جولائی تک 63 ہزار اور باقی 77 ہزار عازمین حج پانچ اگست تک جدہ پہنچیں گے۔ 19 اگست کو حج کے بعد مکہ سے مدینہ واپس آجائیں گے اور حج کا فریضہ مکمل کرکے اپنے ملک واپس چلے جائیں گے۔