ETV Bharat / bharat

گوا میں کورونا وائرس سے پہلی موت - کورونا سے پہلی موت

گوا کے وزیر صحت وشوجیت رین نے بتایا 'یہ خاتون شمالی گوا کے مورلم گاؤں سے تعلق رکھتی ہے۔ ان کا علاج ای ایس آئی اسپتال میں جاری تھا'۔

first covid-19 death in goa; 85-year-old woman succumbs
گوا میں کورونا وائرس سے پہلی موت
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 11:22 AM IST

گوا میں 85 سالہ خاتون کی کورونا وائس کی وجہ سے موت ہوگئی ہے۔ پوری ریاست میں اس وبا سے یہ پہلی موت ہے۔

first covid-19 death in goa; 85-year-old woman succumbs
گوا میں کورونا وائرس سے پہلی موت

گوا کے وزیر صحت وشوجیت رنے نے کہا کہ 'ایک 85 سالہ خاتون کو چند دن قبل کورونا وائرس مثبت ہوا تھا۔ کورونا سے علاج و معالجہ کے دوران ہی آج (پیر 22 جون) کو ان کی موت واقع ہوگئی ہے۔ یہ ریاست میں کورنا سے موت کا پہلا واقعہ بن گیا'۔

ریاستی حکومت نے پہلے ہی مورلم گاؤں کو کنٹنمٹ زون نامزد کردیا تھا۔ جو کابینہ رکن وشوجیت پرتاپس سنگھ رین کے اسمبلی حلقہ والپوئی کے تحت آتا ہے۔

وشوجیت پرتاپس سنگھ رین نے نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ 'آج مورلم گاؤں کی ایک 85 سالہ خاتون کی موت ہوگئی۔ ریاست میں یہ پہلی کووڈ 19 سے موت ہے۔ ان کلے افراد خاندان کو میں تعزیت پیش کرتا ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ 'ریاستی حکومت گوا کو محفوظ رکھنے کے لئے تمام جدید پروٹوکول پر عمل پیرا ہے'۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'کورونا سے نمٹنے کے لیے کووڈ۔19 ٹیم گوا متحد ہے اور پوری کوشش کر رہی ہے۔ سخت طریقے اور پروٹوکول موجود ہیں'۔

رین نے لوگوں سے پرسکون رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ 'گوا حکومت ریاست میں کووڈ 19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے'۔

اتوار کی شام تک گوا میں کوورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 818 ہوگئی۔ ان میں سے 683 متحرک کیسیز ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.