سرینگر داچھی گام نیشنل پارک میں اتوار کی رات کو آتشزدگی سے کئی کنال
اراضی کی جنگلی گھاس راکھ میں تبدیل ہوگئی۔
داچھی گام نیشنل پارک کے وارڈن الطاف احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اتوار کی رات کو پارک کے پہلی پورہ علاقے میں آتشزدگی ہوئی اور جلد ہی پھیل گئی۔
انہوں نےکہا کہ آگ لگتے ہی ملازمین اور دیگر عملے متحرک ہوئے اور کوششوں کے بعد رات کے 3 بجے آگ پر قابو پا لیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کی پولیس میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
داچھی گام سرینگر کے ملحقہ علاقے ہارون میں واقع ہے اور مشہور کشمیری ہانگل کی رہایش گاہ ہے۔