ETV Bharat / bharat

شرجیل عثمانی کے خلاف پونے میں مقدمہ درج - ادھو حکومت

گزشتہ 31 دسمبر کو شرجیل عثمانی نے پونے میں منعقد الگار پریشد کے زیر اہتمام منعقدہ ایک پروگرام کے دوران اپنے بیان میں کہا تھا کہ 'آج کا ہندو سماج سڑا ہوا ہے، انہوں نے اپنا یہ بیان چلتی ٹرین میں حافظ محمد جنید کے قتل کے پس منظر میں دیا تھا، اور کہا تھا کہ 'ایک 14 برس کے بچے کو چلتی ٹرین میں 31 بار چاقو مار قتل کر دیا جاتا ہے، کوئی روکنے نہیں آتا ہے، وہ لوگ ہمارے اور آپ کے درمیان میں سے ہی آتے ہیں نا۔'

شرجیل عثمانی کے خلاف پونے میں مقدمہ درج
شرجیل عثمانی کے خلاف پونے میں مقدمہ درج
author img

By

Published : Feb 3, 2021, 7:44 AM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق طالب علم شرجیل عثمانی کے خلاف مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، پونے بی جے پی یووا مورچہ کے ریجنل سیکریٹری پردیپ گاوڑے کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

شرجیل نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ 'جو لوگ قتل اور تشدد کرتے ہیں یا ہجومی تشدد کا ارتکاب کرتے ہیں، قتل کرنے کے بعد اجب اپنے گھر جاتے ہیں تو کیا کرتے ہوں گے؟ کیا وہ کسی نئے طریقے سے ہاتھ دھلتے ہوں گے، کچھ دوا ملا کر نہاتے ہوں گے، کیا کرتے ہیں یہ لوگ کہ واپس آکر ہمارے بیچ میں اٹھتے ہیں بیٹھتے ہیں، کھانا کھاتے ہیں، فلمیں بھی دیکھنے جاتے ہیں، پھر کسی اور کو پکڑتے ہیں پھر قتل کر دیتے ہیں، پھر عام زندگی گزارتے ہیں، وہ آگے کہتے ہیں کہ ' وہ اپنے اہل خانہ سے محبت بھی کرتے ہیں۔ گھر میں باپ کا پیر بھی چھوتے ہیں۔ مندر میں پوجا بھی کرتے ہیں، لیکن پھر باہر آکر یہی کرتے ہیں۔ سرراہ کسی کی جان لے لینی اور اس کو اس طریقے سے عام کر دیا جانا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں، حیران کن ہے۔ ہجومی تشدد کے معاملے بڑھتے جا رہے ہیں اور اس پر معاشرے میں خاموشی ہے، یہ خاموشی خطرناک ہے۔'

وہیں بی جے پی نے بھی شرجیل عثمانی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، بی جے پی نے کہا ہے کہ اگر شرجیل عثمانی کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو اس کے خلاف مظاہرہ کریں گے۔

ریاست کے سابق وزیر اعلی دویندر فڈنویس نے اس سلسلے میں ادھو حکومت کو ایک مکتوب بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے شرجیل عثمانی کو گرفتار کرنے کی مانگ کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.