ETV Bharat / bharat

'تاریخی عمارتوں میں فلم شوٹنگ کی اجازت مل سکتی ہے'

مرکزی وزیر ثقافت و سیاحت (آزادانہ چارج) پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج بتایا کہ آرکیولوجیکل سروے آف انڈیا(اے ایس آئی) کے ذریعہ محفوظ قدیم عمارتوں میں فلموں کی شوٹنگ کی اجازت ملنے میں تاخیر نہیں ہوگی اور اگر شوٹنگ کے لئے آن لائن درخواست دی جائے گی تو انہیں 15 سے 20 دنوں میں اجازت مل جائے گی۔

'تاریخی عمارتوں میں فلم شوٹنگ کی اجازت مل سکتی ہے'
'تاریخی عمارتوں میں فلم شوٹنگ کی اجازت مل سکتی ہے'
author img

By

Published : Jul 10, 2020, 12:44 AM IST

وزیر سیاحت نے فکی کے ذریعہ منعقد 'فکی فریمس 2020' کے ورچول کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ 'اے ایس آئی' کے تحت محفوظ یادگاروں پر شوٹنگ کے لئے اجازت دلانے میں وزارت ان کی مدد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ قدیم تاریخی عمارتوں و یادگاروں میں شوٹنگ کی اجازت لینے میں پہلے بہت دیر لگتی تھی لیکن اب یہ اجازت محض 15 سے 20 دنوں میں مل سکتی ہے۔ اس سے 'لوکل کے لئے ووکل' ہونے کی مہم کو استحکام ملے گا۔

انہوں نے فلمی صنعت سے اپیل کی وہ ملک کے معروف یادگاروں پر شوٹنگ کرنے کے ساتھ ان یادگاروں پر بھی شوٹنگ کریں جنہیں زیادہ شناخت نہیں ملی ہے۔

مزید پڑھیں:

روپیہ تین پیسے مضبوط

انہوں نے کہا کہ فلمی صنعت کو پہلے ملک دکھانا چاہئے۔ یہاں شمال مشرقی ریاستوں کی قدرتی حسن دنیا میں کہیں نہیں ہے۔ پہلے لوگ وہاں علیحدگی پسندی کی بات کرتے تھے آج وہاں علیحدگی بھی نہیں ہے۔ کورونا کے دوران فلموں کی شوٹنگ بیرون ممالک میں نہیں ہوسکتی تو فلمی صنعت کو یہ ملک میں ہی شوٹنگ کرکے انہیں شناخت دلانی چاہئے۔ یہ ایک موقع ہے اور ریاست سے اجازت دلانے کا کام وزارت کرلے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.