ریاست اتر پردیش میں ضلع امروہہ کے رہنے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد سمع نے نیشنل ہائی وے پر گھر واپس لوٹ رہے مزدوروں کے درمیان پھل تقسیم کیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وپن ٹنڈا اور ڈسٹرکٹ آفیسر امیش مشرا کے ہمراہ اُن مزدوروں کو پھل تقسیم کیے جو بسوں سے اپنے گھروں کی طرف واپس لوٹ رہے ہیں۔
غور طلب ہے کہ کورونا وائرس اور لوک ڈاؤن کی وجہ سے محمد سمیع اپنے آبائی علاقے امروہہ میں ہی مقیم ہیں۔