امرتسر کے دیوی داس پورہ میں کسانوں کی ریل روکو تحریک پیر کو 19 ویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔ اس موقع پر کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے ریاستی سکریٹری سورن سنگھ پنڈھیر، ساویندر سنگھ چوٹالہ، گربچن سنگھ چبا، ہرپریت سنگھ سدھوان، لکھوندر سنگھ وریا مننگل نے کہا کہ' مودی حکومت کی جانب سے ہریانہ اور ملک میں دیگر تنظیموں کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ' وزیر اعظم کسانوں کے ساتھ میٹنگ نہیں کررہے ہیں۔ بی جے پی کے رہنما گریوال مسلسل یہ کہتے رہے ہیں کہ قوانین کو منسوخ نہیں کیا جاسکتا، یہ پتھر کی لکیر ہے، بات کرنی ہے تو کرلو-
کسانوں نے کہا کہ' بی جے پی رہنما ترون چغ کہہ رہے ہیں کہ' وہ تمام اضلاع میں ایک کانفرنس کریں گے اور کسانوں کو سمجھائیں گے اور 13 اکتوبر کو ٹریکٹر مارچ کریں گے جس میں مرکزی وزیر شامل ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ' جب ملک کے وزیر اعظم یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ تاریخی فیصلہ اکیسویں صدی کا سب سے بڑا فیصلہ ہے تو پھر مرکز کے سیکریٹری زراعت کوئی فیصلہ کیسے کرسکتے ہیں۔کیا وہ وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ کیسے کرسکتے ہیں؟
مزید پڑھیں:
زرعی قوانین پر سپریم کورٹ کا مرکز کو نوٹس
کسان رہنماؤں نے کہا کہ' وہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں، معاملات بات چیت سے ہی حل ہوتے ہیں لیکن مودی حکومت کی پالیسی ٹھیک نہیں ہے۔ وہ جتھوں میں پھوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔ اگر وزیر اعظم اس قانون کو منسوخ کرنے کے لئے ملک اور پنجاب اور ہریانہ جتھوں کو بلاکر یہ قانون منسوخ کردیں تو ہم استقبال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار 23 اکتوبر کو امرتسر میں کارپوریٹ گھرانوں کا پتلا پھونکیں گے اور 25 اکتوبر کوپنجاب میں گاؤں کی سطح پرپتلے جلائے جائیں گے'۔