ETV Bharat / bharat

کسانوں کی آمدنی: راہل گاندھی کی مودی پر نکتہ چینی - راہل گاندھی کی مودی پر نکتہ چینی

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو کسانوں کی آمدنی کے حوالہ سے وزیر اعظم نریندر مودی پر زبردست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا عام کسان پنجاب کے کسانوں کے برابر آمدنی چاہتا ہے لیکن وزیر اعظم مودی انہیں بہار کے کسانوں کی آمدنی کے برابر رکھنا چاہتے ہیں۔

کسانوں کی آمدنی: راہل گاندھی کی مودی پر نکتہ چینی

author img

By

Published : Dec 11, 2020, 2:38 PM IST

راہل گاندھی نے کہا’’کسان چاہتا ہے کہ ان کی آمدنی پنجاب کے کسانوں کی طرح ہو۔ جبکہ مودی حکومت چاہتی ہے کہ ملک کے تمام کسانوں کی آمدنی بہار کے کسانوں کی طرح ہو‘‘۔

کانگریس کے رہنما نے اس کے ساتھ ہی ایک اعدادوشمار بھی پوسٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سالانہ اوسط سب سے زیادہ آمدنی پنجاب کے کسان کی اور سب سے کم ریاست بہار کے کسانوں کی ہے۔ پنجاب میں کسان کی اوسط سالانہ آمدنی 2 لاکھ 16 ہزار 708 روپے ہے۔ جبکہ بہار میں کسان کی اوسط سالانہ آمدنی ملک میں سب سے کم 42 ہزار 684 روپے ہے۔

ہریانہ کا کسان ایک لاکھ 73 ہزار 208 کی اوسط آمدنی کے ساتھ دوسرے اور جموں و کشمیر کا کسان ایک لاکھ 52 ہزار 196 روپے کی آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ کیرالہ کا کسان چوتھے اور کرناٹک کا پانچویں مقام پر ہے۔

کسان کی سب سے کم آمدنی ریاست بہار میں ہے۔ اور اس سے تھوڑا اوپر مغربی بنگال میں کسان کی آمدنی 47 ہزار 760 روپے ہے جبکہ جھارکھنڈ کا کسان 56 ہزار 602 روپے کی آمدنی کے ساتھ نیچے سے تیسرے مقام پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزارت داخلہ نے مغربی بنگال کے ڈی جی پی اور ہوم سکریٹری کو طلب کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.