بھارتی کسان یونین نے کل نوئیڈا چلہ سرحد کے بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد آج بھارتی کسان یونین کے کارکنان نے ریاستی صدر سچن شرما کی قیادت میں نوئیڈا چلہ بارڈر پر احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔جس کے بعد پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے احتجاج کر رہے کسانوں کو حراست میں لے لیا۔
۔جس سے ہنگامی صورت حال پیدا ہو گئی۔ بعد ازاں کسان اور پولیس کے درمیان تنازعہ بھی ہوئی ۔ جس کے بعد پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے زبردستی کسان رہنماؤں سمیت درجنوں کسانوں کو حراست میں لے لیا اور سورج پور پولیس لائن میں قید کر دیا گیا۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ یہ جمہوریت کا قتل ہے ۔حکومت اور انتظامیہ دادا گیری کر رہی ہے۔کسانوں کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔کسانوں کا الزام ہے کہ پولیس نے ان کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی اور زبردستی گاڑیوں میں ٹھونس کر ہماری آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔
بھارتیہ کسان یونین نے کل نوئیڈا چلہ سرحد بند کرنے کا اعلان کیا تھا ۔اس اعلان کے بعد پولیس الرٹ میں تھی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پہلے سے تیار تھی۔