امریکی حکام اور فیس بک کی جانب سے چل رہے تنازع کے پیش نظر 'فیس بک' کو پانچ ارب ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ہوگئی ہے۔۔
رازداری کے معاملہ میں سوشل ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے پرائیویسی(رزاداری) کی خلاف ورزی کے معاملہ پر امریکی حکام اور فیس بک کے درمیان تنازع ختم ہوگیا۔
فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے ڈیل کے تحت فیس بک کے خلاف پانچ ارب ڈالر جرمانے کی منظوری دے دی ہے۔
فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے دو کے مقابلے میں تین ووٹ سے فیس بک پر جرمانے کی منظوری دی ہے، جو صارفین کے ڈیٹا اور پرائیویسی کے تحفظ میں خامیوں پر عائد کیا گیا ہے، تاہم ابھی امریکی محکمہ انصاف سے جرمانے کی منظوری کا مرحلہ باقی ہے۔
خیال رہے کہ اگر محکمہ انصاف نے منظوری دے دی تو امریکہ میں پرائیویسی کی خلاف ورزیوں پر عائد کیا گیا یہ سب سے بڑا جرمانہ ہوگا۔