ETV Bharat / bharat

امیش دیوگن کے خلاف تادیبی کارروائی پر پابندی میں توسیع - جسٹس اے ایم خانویلکر

سپریم کورٹ نے خواجہ معین الدین چشتی سے متعلق متنازعہ بیان پر مختلف ریاستوں میں فوجداری مقدمات کا سامنا کرنے والے ٹیلی ویژن صحافی امیش دیوگن کے خلاف تادیبی کارروائی پرروک بدھ کو بڑھا دی ہے۔

Extension of ban on disciplinary action against Amish Devgan
امیش دیوگن کے خلاف تادیبی کارروائی پر پابندی میں توسیع
author img

By

Published : Jul 8, 2020, 1:47 PM IST

جسٹس اے ایم خانویلکر اور جسٹس سنجیو کھنہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے امیش دیوگن کے وکیل سدھارتھ لوتھرا کے دلائل سننے کے بعد درخواست گزار کے خلاف تحقیقات اور تادیبی کارروائی پر روک کو اگلے احکامات تک بڑھا دیا۔

مسٹر لوتھرا نے دلیل دی کہ تفتیش کی اسٹیٹس رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔

بینچ نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ ان شکایات گزاروں کو بھی درخواست کی کاپیاں دیں جنہیں آج تک دستیاب نہیں کی گئی ہیں ۔

اس کے بعد عدالت نے مرکزی حکومت اور دیگر مدعا علیہان کو دو ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کی۔ درخواست گزار مدعا علیہان کے جواب پر دوبارہ جوائنڈر (جوابی حلف نامہ) دائر کریں گے۔

گذشتہ 26 جون کو سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار کے خلاف مہاراشٹر ، تلنگانہ ، راجستھان اور اتر پردیش میں درج ایف آئی آر پر مزید تفتیش اور کسی بھی مزید سزا دیئے جانے کے لئے اگلے حکم تک روک لگا دی تھی۔ عدالت نے اس معاملے میں مرکزی حکومت اور مختلف ریاستی حکومتوں کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔

اہم بات یہ ہے کہ ٹیلی ویژن چینل پر ایک پروگرام کے دوران مسٹر دیوگن نے حال ہی میں 'چشتی' کو حملہ آور بتایا تھا ، جس کے بعد ان کے خلاف مختلف ریاستوں میں متعدد ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.