انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ متعدد نکات پر خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ دنوں میں نریندر مودی کی منشا کے مطابق سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کس طرح کام کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 منسوخ کیے جانے کے بعد لداخ میں سیاحت کا امکان زیادہ بڑا ہے۔ انہی امکانات کو تلاش کے لیے وہ آئندہ دنوں میں یہاں کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے سنسکرت سے وابستہ مندروں اور یادگاروں کی توسیع کرکے وہاں رات کو سیاحت کو فروغ دینے کے عملی منصوبے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا کہ پورے ملک میں سیاحت اور ثقافت کو فروغ دینے کے ساتھ ان جگہوں کو بھی ملک کے ساتھ دنیا کے سامنے لایا جائے گا۔