اس موقع پر اندراگاندھی اسٹیڈیم میں گورنر وشوابھوشن ہری چندن نے قومی پرچم لہرایا اور پریڈ کی سلامی لی۔
اس موقع پر صحت وطبابت،جنگلات،آبپاشی،پنچایت راج،دیہی ترقی،ولیج سکریٹریٹ،آبکاری ونشہ بندی،تعلیم،وائی ایس آروظائف،امکنہ،سماجی بہبود،افزائش مویشیاں،زراعت اور دیگر محکمہ جات کی جھانکیوں کو پیش کیاگیا۔
گورنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام علاقوں کی مساوی ترقی کے لیے حکومت مساعی کررہی ہے۔وسائل کی مساوی تقسیم کے لیے حکومت پابند عہد ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاستی کابینہ نے تاریخی فیصلہ کیا ہے۔انتظامی دارالحکومت کے طورپر وشاکھاپٹنم،قانون کا دارالحکومت کرنول اور امراوتی کو اسمبلی کا دارالحکومت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکمرانی کو غیر مرکوز کرنے کے معاملہ میں آندھراپردیش،دیگرریاستوں کے لیے رول ماڈل ہے۔ریاستی حکومت کی ”ماں کی گود“اسکیم کے ذریعہ اسکولز کو بچوں کو بھیجنے والی ماوں کے لیے مالی امداد دی جارہی ہے۔اس اسکیم کا مقصد صد فیصد خواندگی ہے۔ تمام اسکولز جو تلگو میڈیم تھے ان کو انگریزی میڈیم میں تبدیل کیاگیا ہے جس سے بچے انگریزی میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ منابڈی۔ ناڈونیڈو اسکیم کے ذریعہ 45ہزاراسکولز،471جونیر کالجز 151ڈگری کالجز میں بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ساتھ ہی جگن اناودیاکنوکا اسکیم کے ذریعہ کتابوں،نئے کپڑوں کی بھی طلبہ میں تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے۔ طلبہ کے دوپہر کے کھانے کے مینو میں تبدیلی کی گئی ہے۔وائی ایس آر آروگیہ شری،وائی ایس آر آنکھوں کی روشنی،وائی ایس آر وظیفہ کی اسکیم کے ذریعہ ریاست کے عوام کو فائدہ پہنچایاجارہا ہے۔
اس تقریب میں وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی،ہائی کورٹ کے ججز،ڈی جی پی گوتم سوانگ،ریاستی وزرا اور دوسروں نے شرکت کی۔آندھراپردیش کے سکریٹریٹ میں بھی یوم جمہوریہ تقریب منائی گئی۔سکریٹری جنرل نیلم سہائے نے قومی پرچم لہرایا۔اس تقریب میں کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ریاستی اسمبلی میں بھی یوم جمہوریہ تقریب منعقد کی گئی۔اسپیکر ٹی سیتارام نے قومی پرچم لہرایا۔ قانون سازکونسل میں صدرنشین محمد شریف نے قومی پرچم لہرایا۔
مساوی ترقی کے لیے حکومت کی مساعی، گورنر آندھراپردیش - governor andhra pradesh vishwabhushan hari chandran
آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں 71واں یوم جمہوریہ بڑے پیمانہ پر منایاگیا۔

rtrtrttr
Conclusion: