جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رامبن کے نزدیک چندرکورٹ کے مقام پر ایک موٹرسائیکل سوار کو ا یک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں سیکل سوار ہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ چندرکورٹ کے مقام پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سیکل کو ٹکر ماردی۔ جس کے نتیجہ میں موٹر سیکل سوار شخص شدید زخمی ہوگیا ۔
مقامی افراد اور پولیس نے شدید زخمی کر کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد میڈیکل کالج و ہسپتال جموں ریفر کر دیا دوران منتقلی چند کورٹ مقام پر زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا پولیس نے قانونی کاروائی کرنے کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کردی۔
ہلاک ہونے والے کی شناخت اینجیر قمر عباس ( 27) ولد بشارت علی ساکنہ چندرکورٹ ضلح رامبن کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ تھانہ پولیس چندرکورٹ نے ٹرک ڈرائیور زظفراللہ ولد محمد اسماعیل ساکنہ ہاجن بانڈی پورہ سرینگر کو گرفتار کر لیا ہے ملزم کے خلاف دفعہ 304 اے کے تحت معاملہ درج کرلیا گیا۔