جموں وکشمیر کے کولگام نپورہ علاقہ میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
پولیس نے بتایا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کاروائی کی گئی۔
بتایا جا رہا ہے کہ ضلع کولگام کے دیوسر گنورہ علاقہ کو سکیورٹی فورسز نے اس وقت محاصرہ میں لے لیا جب انہیں وہاں پر عسکریت پسندوں کے موجود ہونے کی مصدقہ اطلاع ملی۔
علاقہ میں سرچ آپریشن ختم ہو گیا ہے، ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دوں عسکریت پسندوں کی شناخت ہو گئی ہے۔
ان میں سے ایک کا نام عمر احمد بھٹ جو رامپورا کا باشندہ ہے، موصول اطلاعات کے مطابق عمر احمد 10 جون سے ہی علاقے میں شدت پسندانہ سرگرمیوں کو ونجام دے رہا تھا۔
وہیں دوسرے کا ندیم احمد بھٹ کے طور پر شناخت ہوئی ہے، لڑگو دھپورا کولگام علاقے کا باشندہ بتایا جا رہا ہے، ندیم علاقے میں 31 مئی سے شدت پسندانہ سرگرمیوں کو سر انجام دے رہا تھا۔