آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم ضلع میں پیش آئے انکاونٹر میں ایک ماونواز ہلاک ہوگیا۔آندھرا۔اوڈیشہ سرحدی علاقہ میں ماونوازوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس میں ایک ماونواز ہلاک ہوگیا۔
گذشتہ دس دن کے دوران ماونوازوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔آندھرا اوڈیشہ سرحد پر اس ماہ کی 28تاریخ سے ماونوازوں نے یادگار شہیداں ہفتہ منانے کا اعلان کیا ہے۔
اس کے پیش نظر پولیس نے تلاشی مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔ماونواز عموما اوڈیشہ سے اے پی کی سرحد میں داخل ہوتے ہیں جس کے پیش نظر پولیس نے تلاشی مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔