الیکشن کمیشن نے اب تک 673.7349 کروڑ روپے نقد، شراب، منشیات اور سونا چاندی ضبط کیا ہے۔
الیکشن کمیشن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 28 مارچ تک 202.219 کروڑ روپے کی نقدی ضبط کی گئی ہے۔ کمیشن نے اس کے علاوہ 173.5889 کروڑ روپے کا سونا چاندی بھی ضبط کیا ہے۔
اس دوران کمیشن کی گہری نظر سے منشیات اور شراب بھی نہیں بچ سکی۔ کمیشن نے 163.376 کروڑ روپے کی منشیات اور 113.445 کروڑ روپے کی شراب پکڑی ہے۔
سب سے زیادہ 92.45 کروڑ روپے کی منشیات پنجاب میں اور اس کے بعد 19.86 کروڑ روپے کی منشیات اتر پردیش سے پکڑی گئی ہے۔
اس کے علاوہ 21.096 کروڑ روپے قیمت کی دیگر اشیاء بھی کمیشن نے ضبط کی ہے۔