الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی پر منبی ویب سیریز ’مودی ۔ جرنی آف اے کامن مین‘ کے ٹیلی کاسٹ پر پابندی عائد کردی۔
کمیشن نے کہا کہ انتخابی عمل کے دوران کسی لیڈر کی سوانح عمری یا خود نوشت پر منبی کسی مواد کی اشاعت جس سے انتخابی عمل کی غیر جانبداری اور آزادی متاثر ہوتی ہو، نہیں کی جاسکتی۔
کمیشن نے کہا کہ پیش کردہ ویب سیریز وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی پر مبنی ہے ۔ وہ ایک لیڈر اور موجودہ لوک سبھا انتخاب میں امیدوار ہیں۔ اس لئے اس ویب سیریز کی اشاعت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
کمیشن نے ویب سیریز ’مودی۔ جرنی آف اے کامن مین‘ کو ہٹانے اور اس کے ٹیلی کاسٹ روکنے کے احکام جاری کئے ہیں۔
کمیشن کے یہ احکام فوری طور پر نافذ سمجھے جائیں گے۔ اس سے قبل کمیشن نے وزیراعظم مودی کی زندگی پر مبنی فلم ’پی ایم مودی‘ کی ریلیز پر روک لگائی تھی۔