ریاستی الیکشن دفتر ذرائع نے بتایاکہ دوسرے مرحلے کیلئے کشن گنج ، کٹیہار ، پورنیہ ، بھاگلپور اور بانکا پارلیمانی حلقوں کیلئے کل نوٹیفکیشن جاری کر دیاجائے گا۔ ان حلقوںکیلئے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی کل سے امیدوار پرچہ نامزدگی کرسکیں گے ۔
ذرائع نے بتایاکہ ان علاقوں کیلئے نامزدگی کی آخری تاریخ26 مار چ ہے۔
نامزد کاغذات کی جانچ 27 مارچ کو ہوگی ۔ امیدوار 29 مارچ تک اپنا نام واپس لے سکیںگے۔ ووٹوںکی گنتی 23 مارچ کو ہوگی ۔
کشن گنج لوک سبھا حلقہ میں کل 1652940 رائے دہندہ ہیں جن میں مرد وں کی تعداد 855667 اور خواتین کی تعداد 797215 ہے ۔ اس پارلیمانہ حلقہ میں 1626 ووٹنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔