ETV Bharat / bharat

قرنطینہ مراکز کے اصولوں کی خلاف ورزی پر آٹھ افراد کو جیل

منی پور میں کورونا وائرس کے رہنما اصولوں اور قرنطینہ کے اصولوں کی خلاف ورزی کے الزام میں اب تک آٹھ افراد کو جیل بھیجا جاچکا ہے۔

Eight people jailed for violating quarantine rules
قرنطینہ مراکز کے اصولوں کی خلاف ورزی پر آٹھ افراد کو جیل
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 8:29 PM IST

منی پور میں کورونا وائرس اور کوارنٹین سینٹر کے اصولوں کی خلاف ورزی کی پاداش میں آٹھ افراد کو جیل بھیجا گیا ہے۔ وزیر اعلی این بیرن سنگھ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے قرنطینہ مراکز میں رہنے والے تمام لوگوں سے ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرنطینہ مراکز میں مقیم لوگوں میں نظم و ضبط کی کمی اور حفاظت کی رہنما ہدایت کی خلاف ورزی ریاست میں کورونا کے معاملے بڑھنے کا بنیادی سبب ہے۔

وزیر اعلی آج امپھال مغربی ضلع کے میترام علاقے میں واقع یوناکو اسکول میں کھولے گئے ایک نئے کووڈ کیئر سنٹر کا دورہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، ڈاکٹر کے راجو اور مرکز کے باہر موجود دیگر عہدیداروں نے انہیں کورونا کی موجودہ صورتحال سے واقف کرایا۔

این بیرن سنگھ نے کہا کہ علاحدگی مراکز میں رکھے گئے لوگوں میں سے شرارتی عناصر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک آٹھ افراد کو جنہیں قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا تھا، ہدایات کو نظر انداز کرنے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.