کورونا وائرس وبائی مرض کے بعد پیرس کی تاریخی عمارت ایفل ٹاور کو اگلے ہفتے سے دوبارہ کھولنے کی تیاری کی جارہی ہے۔دوسری عالمی جنگ کے بعد اب اسے دوبارہ عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔
فرانس کی سیاحتی صنعت بھی دوبارہ سے اپنے کام پر لوٹ رہی ہے، لیکن 324 میٹر لمبی ٹاور میں سیاحوں کا خیر مقدم اس طریقے سے نہیں کیا جائے گا، جیسے مارچ میں لاک ڈاؤن سے قبل کیا جاتا تھا،
ایفل ٹاور کو 25 جون سے کھولا جائے گا، لیکن صرف محدود تعداد میں عوام کو جانےکی اجازت ہوگی۔ٹاور کی سب سے اوپری منزل کو عوام کے لیے نہیں کھولا جائے گا، صرف پہلی اور دوسری منزل تک عوام سیر و تفرٰیح کرسکتے ہیں۔
منگل کے روز ٹاور کی انتظامیہ کی ترجمان وکٹوریا کلر نے کہا کہ سیڑھیوں کے ذریعہ ہی عوام ٹاور کا دورہ کرسکتے ہیں۔
ہکلر نے کہا کہ ہم پرامید ہیں کے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔
ٹاور کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اگست تک سب کچھ دوبارہ معمول پر آجائے گا۔حفظان صحت کے حوالے سے صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے اور اگلے سے ہفتے روزانہ یہ کام جاری رہے گا۔
ٹاور کی حفظان صحت کے صلاح کار آلائن میرالز نے کہا کہ ایک نئے یپروٹوکول کو نافذ کیا گیا ہے۔صفائی ستھرائی والی ٹیم سائٹ کھولنے سے لے کر بند ہونے تک ہر دو گھنٹے بعد رابطے میں آئی تمام مقامات کی صفائی کریں گے۔
پیرس کے سیاحتی شعبہ کے عہدیداروں نے شہر کے دوبارہ معمول پر آنے اور سیاحتی مقام کے کھولنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔مارچ میں جب سے لاک ڈاؤن ناٖفذ کیا گیا ہے تب سے یہاں سیاحتی سطح پر بہت نقصان ہوا ہے۔گزشتہ سال کے مقابلے میںاس برس سیاحتی شعبہ میں 80 فیصد کی کمی درج کی گئی ۔
پیرس کے بزنس اور ٹورزم آفس کے ڈائریکٹر کورئین نے کہا کہ اب پیرس کا دورہ کرنا تھوڑا غیر معمولی معلوم ہوسکتا ہے، کیونکہ کثیر تعداد میں سیاح گھومنے کے لیے نہیں آرہے ہیں اور گزشتہ برس کے موسم گرما کے مقابلے اس برس کی موسم گرما ایک جیسی نہیں ہونے کی توقع ہے۔