الیکشن کمیشن نے نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین راجیو کمار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے تبصرے پر جواب دینے کو کہا ہے۔
راجیو کمار نے کانگریس کے کم از کم آمدنی گارنٹی اسکیم کے انتخابی وعدےتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے معیشت کے لیے نقصاندہ بتایا تھا۔
غورطلب ہے کہ نیتی آیوگ کے وائس چیئر مین کے عہدے کو مدنطر رکھتے ہوئے اس طرح کے تبصرے انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے دائرے میں آتے ہیں۔
آیوگ کے ایک افسر نے اس معاملے کے پیچھے دلیل دی ہے ،'یہ ایک سیاسی جماعت کے دوسرے سیاسی جماعت کے رہنماؤں پر حملے کا معاملہ نہیں ہے۔'
معلوم ہو کہ راجیو کمار نے کم از کم آمدنی گارنٹی اسکیم کو کانگریس کا پورا نہیں کیا جا نے والا انتخابی وعدہ بتایا تھا۔
انہوں نے ٹویتر پر کہا کہ کانگریس کا یہ وعدہ معیشت کی سطح پر کھرا نہیں اترتا ہے۔