ETV Bharat / bharat

اسمبلی میں ہنگامہ کا معاملہ: وزیر جے راجن اور جلیل کو ملی ضمانت - دونوں وزراءکو عدالت میں پیش

گذشتہ 13 مارچ 2015 کو بائیں بازو کے اراکین اسمبلی نے اسمبلی میں ایک بے مثال ہنگامہ کھڑا کیا تھا اور اس وقت کے وزیر خزانہ (مرحوم) کے ایم منی کو بجٹ پیش کرنے سے بھی روک دیا تھا۔

جلیل کو ملی ضمانت
جلیل کو ملی ضمانت
author img

By

Published : Oct 28, 2020, 11:00 PM IST

کیرالہ کے وزیر صنعت ای پی جے راجن اور وزیر تعلیم کے ٹی جلیل کو 2015 میں ریاستی اسمبلی کے اندر ہوئے ہنگامہ کے معاملہ میں بدھ کو ضمانت مل گئی۔

دونوں ہی وزراء آج یہاں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت میں پیش ہوئے۔کورٹ نے معاملے کی سماعت کے بعد دونوں وزرا کو 35-35 ہزار روپے کے بانڈ پر ضمانت دے دی۔

اس سے قبل کیرالا ہائی کورٹ نے اس معاملے کو واپس لینے سے متعلق ریاستی حکومت کی درخواست خارج کردی ہے۔ اس کے سبب ہی دونوں وزراءکو عدالت میں پیش ہوکر ضمانت لینی پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: فٹنس میں وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑنے والا کھلاڑی

گذشتہ 13 مارچ 2015 کو بائیں بازو کے اراکین اسمبلی نے اسمبلی میں ایک بے مثال ہنگامہ کھڑا کیا تھا اور اس وقت کے وزیر خزانہ (مرحوم) کے ایم منی کو بجٹ پیش کرنے سے بھی روک دیا تھا۔ اس دوران اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے تقریبا دو لاکھ کی املاک کو نقصان پہنچا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.