میڈیکل اسٹورز پر اسٹینڈرڈ ادویات کی مناسب دستیابی اور معیار کی جانچ پڑتال کے لئے بلند شہر، میرٹھ اور نوئیڈا کی مشترکہ ٹیم نے گاؤں کولیسرا ، تھانہ ایکیوٹیک 3 میں میڈیکل اسٹوروں کے معائنہ کے دوارن شیو میڈیکل اسٹور سے دو مشتبہ دواؤں کے نمونے ضبط کیا ہے۔
پرکاش میڈیکل اسٹور ڈرگ لائسنس کا رینوول موقع پر دکھانے سے قاصر رہے، جس کے تحت میڈیکل اسٹور موقع پر سیل کرتے ہوئے تقریباً 80 ہزار کی ادویات ضبط کرتے ہوئے تین نمونے جمع کر لیے گئے۔ خبر ملتے ہی قریبی میڈیکل اسٹور کے مالکان شٹر بند کر کے فرار ہو گئے۔
نوئیڈا کے ڈرگ انسپکٹر ویبھو ببر نے بتایا ہے کہ نمونے لیبارٹری میں جانچ کے لئے بھیجے جارہے ہیں جن کی رپورٹ آنے پر منشیات اور کاسمیٹکس ایکٹ 1940 کے سیکشن 18/27 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔