ETV Bharat / bharat

این آئی اے کے الزامات بے بنیاد: ڈاکٹر ظفر الاسلام خان - ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے این آئی اے کی کاروائی

دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے قومی تفتیشی ایجنسی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے، انھوں نے دہلی فسادات سے متعلق دہلی اقلیتی کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کو اس کاروائی کی اہم وجہ قرار دیا۔

Former Chairman of Delhi Minority Commission Dr. Zafarul Islam Khan
دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام خان
author img

By

Published : Nov 3, 2020, 7:40 PM IST

دارالحکومت دہلی میں گذشتہ دنوں دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین و ملی گزٹ کے مدیر و ممتاز صحافی ڈاکٹر ظفرالاسلام کے گھر پر صبح 7 بجے قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے اچانک چھاپہ مار کاروائی کر ان کے گھر سے تمام افراد خانہ کے موبائل فونز، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک اور دیگر کاغذات و دستاویز ضبط کرلیے تھے۔

دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام خان سے ای ٹی وی بھارت کی خاص بات چیت

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے این آئی اے کی کاروائی کی مکمل داستان بیان کی ہے جس میں انھوں نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ 6 برسوں میں کشمیر گیا ہی نہیں، نہ ہی میرا کسی سے فون پر کوئی رابطہ ہوا ہے، تاہم جب کشمیر میں سیلاب آیا تھا تب ہمارے خیراتی ادارے نے امداد ضرور پہنچائی تھی اور ہم دہلی میں بھی اس طرح کے رفاہی پروگرام اور امدادی مہم چلاتے رہتے ہیں۔

ظفرالاسلام خان نے مزید بتایا کہ میں نے اکثر کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کی ہے اور مستقبل میں بھی کرتا رہوں گا، اگر ملک کسی بھی حصے میں انسانی حقوق کی پامالی ہوتی ہوگی تو میں اس کے خلاف آواز بلند کرونگا۔

انھوں نے این آئی اے کی کاروائی کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں انتخابات کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے یا پھر دہلی فسادات پر دہلی اقلیتی کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ بھی اس کاروائی کی اہم وجہ ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے مزید کہا کہ وہ اس کاروائی کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ اس کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے اور انہیں بھارتی عدلیہ پر پورا اعتماد ہے کہ انہیں انصاف ضرور ملے گا۔

قابل ذکر ہے کہ قومی تفتیشی ایجنسی نے جمعرات کے روز دہشت گردانہ کاروائیوں میں مبینہ فنڈنگ کے معاملے میں دہلی اور سرینگر میں کئی مقامات پر چھاپے ماری کی تھی۔ دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام خان کے گھر پر بھی این آئی اے نے چھاپہ مارا تھا۔

این آئی اے نے جن غیر سماجی تنظیموں پر چھاپہ مارا ہے ان میں فلاح عام ٹرسٹ، چیریٹی الائنس، ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن، جے کے یتیم فاؤنڈیشن، سالویشن موومنٹ اور جے اینڈ کے وائس آف وکٹم کا نام شامل ہے۔ ان میں سے چیرٹی الائنس اور ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن دہلی میں قائم ہیں جبکہ دیگر تمام این جی اوز جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر سے کام کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.