ETV Bharat / bharat

ڈاکٹر پنڈت پوٹراج کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ - ڈاکٹر پنڈت پوٹراج

ضلع پنچایت صدر بسن گوڑا پاٹل نے کہا ہے کہ 'ڈاکٹر پنڈت پوٹراج جی کو بھارت رتن ملنا چاہیے اس کے لیے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے'۔

dr pandit potraj should be given bharat ratna
ڈاکٹر پنڈت پوٹراج کو بھارت رتن دیا جائے
author img

By

Published : Sep 19, 2020, 7:05 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے رام کرشنا ویوکاناندا آشرم میں پنڈت پوٹراج کی 10 ویں برسی کے موقع پر ایک سنگیت پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروگرام میں سوامی چنابسویشور، وجے ناتھ ہیرے مٹھ صدر آل کرناٹک گانہ یوگی سنگیت پریشید یادگیر، ضلع پنچایت صدر بسن گوڑا پاٹل کے علاوہ دیگر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

ویڈیو

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وجے ناتھ ہیرے مٹھ نے کہا کہ 'ڈاکٹر پنڈت پوٹراج نے اپنے آشرم ویرا شیوا شرم گداگ میں ایک لاکھ لوگوں کو سنگیت کی مفت تعلیم دی'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'ان میں سے اکثر طلبا معذور ہوا کرتے تھے انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی پیدائشی نابینا تھے'۔

ضلع پنچایت صدر بسن گوڑا پاٹل نے کہا ہے کہ 'ڈاکٹر پنڈت پوٹراج جی کو بھارت رتن ملنا چاہیے اس کے لیے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے'۔

اس موقع پر ڈاکٹر پنڈت پوٹراج کی تصویر پر پھول چڑھاتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

مقامی فنکاروں نے کلاسیکل سنگیت پیش کرتے ہوئے سماں باندھ دیا۔ اس پروگرام کی نظامت شو لیلا نے چلائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.