اجیت ڈوبھال نے انہیں جوابی کاروائی کی بھی معلومات دی۔
ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف ایف 16 لڑاکا طیارے کا ثبوت بھی امریکہ کو پیش کیا گیا ہے۔ اے آئی ایم 120 میزائل کے باقیات بھی دکھائے گئے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ اے آئی ایم 120 میزائل لڑاکا طیارہ ایف 16 پر ہی لگایا جاسکتا ہے۔
بھارت نے گذشتہ 26 فروری کو بالاکوٹ میں بھارتی فضائیہ کے ایئر اسٹرائیک کے بعد پاکستان نے 27 فروری کو بھارت کے فوجی مقامات پر کاروائی کی، اسی دوران اس نے ایف 16 طیارے کا استعمال کیا۔
پاکستان کو ایف 16 طیارہ شرائط پر امریکہ سے ملا ہے جن میں یہ شرط بھی شامل ہے کہ کسی بھی ملک کے خلاف وہ اس کا استعمال نہیں کرے گا۔
شرائط کے مطابق عالمی دہشت گردی کے خلاف استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاہ اس کا استعمال صرف اپنے بچاؤ کے لیے یا سکیورٹی کے لحاظ سے کیا جاسکتا ہے۔