ETV Bharat / bharat

'سماج پر طبی ملازمین کی صحت، عزت و احترا م اور تحفظ کی ذمہ داری'

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے بدھ کے روز ڈاکٹرز ڈے کے موقع پر ڈاکٹروں کی برادری کو نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کے کارکنوں کی صحت ، عزت واحترام اور حفاظت کی ذمہ داری سماج پر عائد ہوتی ہے۔

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 4:53 PM IST

نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو
نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو

ایک ٹویٹ سیریز میں نائیڈو نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ملک کے معالجین نے اپنی فکر نہ کرتے ہوئے فرنٹ لائن واریئرز کی حیثیت سے صحت کی حفاظت کی ہے۔ کووڈ 19 کے مریضوں کے علاج میں خود کتنے ڈاکٹروں اور صحت کے کارکن متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا’’ ڈاکٹرزڈے کے موقع پر یہ عہد کریں کہ آپ اپنے ڈاکٹروں کی ہر ممکن تعاون وحمایت کریں گے۔ ڈاکٹروں اور صحت کے کارکنوں کی صحت ، عزت و احترام اور تحفظ سماج کی ذمہ داری ہے‘‘۔

نائب صدر نے کہا’’آج ڈاکٹرزڈے کے موقع پر میں ایک مشہور انسان دوست ڈاکٹر اور مغربی بنگال کے سابق وزیراعلیٰ آنجہانی ڈاکٹر بی سی رائے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ملک کے طبی میدان میں آپ کی شاندار خدمات کو انتہائی عقیدت کے ساتھ یاد کیا جاتا ہے‘‘۔

ڈاکٹروں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا’’اس ’ڈاکٹرز ڈے‘کے موقع پر میں انسانیت کی خدمت کے لئے سرشار ملک کی طبی برادری کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.