ETV Bharat / bharat

نواز شریف کو ڈسچارج کرنے سے انکار - پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف

سابق وزیراعظم نواشریف گزشتہ سات روز سے لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، جہاں خصوصی میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

نواز شریف کو ڈسچارج کرنے سے انکار
author img

By

Published : Oct 29, 2019, 8:24 AM IST

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ناسازگار صحت کی صورتحال کے سبب ہسپتال سے ڈاکٹرز نے ڈسچارج کرنے سے انکار کردیا ہے۔

میڈیکل بورڈ کے مطابق گزشتہ روز نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 45 ہزار سے کم ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کرنے سے منع کردیاتھا۔

حالانکہ کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے علاج کو سات روز بعد اب ان کے پلیٹ لیٹس میں بہتری ہوئی اور 25 ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔ میڈیکل بورڈ کے مطابق نوازشریف کو دل کے عارضے کی ادویات کی وجہ سے پلیٹ لیٹس میں کمی ہوئی، تھی، لہٰذا انہیں ہارٹ اٹیک کے بعد دی جانے والی دوائی بند کردی گئی تھی جس کے بعد ان کی پلیٹ لیٹس کی تعداد بڑھے گی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کو دانت برش کرنے اور شیو بنانے سے منع کیا گیا تھا جس پر انہوں نے الیکٹریکل شیور سے شیو بھی بنائی۔

اطلاع کے مطابق 25 ہزار پلیٹ لیٹس پر دل کی دوائیں نہیں دے سکتے، اور نوازشریف کو دل کا مسئلہ ہے لیکن پلیٹ لیٹس کا گرنا بھی تشویشناک تھا، اسی لیے ڈاکٹرز نے نواز شریف کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے سے منع کرتے ہوئے شریف فیملی کو مشورہ دیا ہے جب تک ان کی صحت بہتر نہیں ہوتی انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کرنا مناسب نہیں۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی حراست میں نوازشریف کی طبیعت21 اکتوبر کو خراب ہوئی تھی اور ان کے پلیٹ لیٹس میں اچانک غیر معمولی کمی کے سبب انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.