شہر حیدرآباد میں کورونا وائرس سے ڈاکٹر کی موت ہوگئی۔اس 70سالہ ڈاکٹر کو صحت کی خرابی پر پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں مختلف طبی معائنے کرنے پر پتہ چلا کہ وہ کورونا سے متاثر ہیں۔
اسپتال میں علاج کے دوران کل شب تقریبا8بجے اس ڈاکٹر کی موت ہوگئی۔اس کا علاج کرنے والے ڈاکٹرس نے کہا کہ اس ڈاکٹر کو کورونا کے ساتھ ساتھ بی پی بھی تھا۔
اس ڈاکٹر نے تاحال کسی بھی کورونا سے متاثر مریض کا علاج نہیں کیا تھا۔ لاک ڈاون کے بعد سے یہ اس کا کلینک بند تھا۔اس کے ارکان خاندان نے یہ بات بتائی۔