ریاست بہار کے ضلع گیا میں انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے اور بہتر ڈھنگ سے انتخابات منعقد کرانے کے مقصد سے ڈی ایم ابھیشیک سنگھ کی قیادت میں ڈی ایم آفس میں میٹنگ ہوئی۔
اجلاس میںابھیشیک سنگھ نے متعلقہ عہدے داروں سے انتخابات کی تیاریوں کے متعلق جانکاری حاصل کی۔ ساتھ ہی انہوں نے ووٹنگ کے لیے بیداری مہم کے زیادہ سے زیادہ انعقاد پر بھی زور دیا۔
قابل ذکر ہے کہ گیا میں لگاتار ووٹنگ کے لیے بیداری مہم کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔