گنٹور میں آج 19 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ اس طرح ضلع میں کُل 177 کیسز ہوچکے ہیں۔ بتایا گیا ہیکہ نئے کیسز میں پانچ گنٹور،نرساراو پیٹ میں پانچ،داچے پلی میں چار،چلکالوری پیٹ میں ایک کیس ہوا ہے۔ تازہ طور پر گنٹور شہر کے اندر کوویڈ-19 متاثرین کی تعداد 106 تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب چلکالوری پیٹ کی ایک ڈاکٹر کورونا کی شکار ہوئی ہیں، نرساراو پیٹ میں واقع نجی ہسپتال میں کام کرنے والی خاتون ڈاکٹر کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ تاہم ان کے افراد خاندان کی ٹیسٹ رپورٹ منفی ہے۔ ان تمام کو کورنٹین کردیا گیا ہے۔
گنٹور کو کورونا وائرس کی زد میں آنے کی وجہ اسے ہاٹ اسپاٹ علاقہ قرار دیا گیا ہے، یہاں لاک ڈاون پر سختی سے عمل کے کیا جارہا ہے۔
ایک طرف حکومت کورونا پر قابو پانے لاک ڈاون کے ساتھ رپیڈ ٹسٹ کٹز کا استعمال کرنا چاہتی ہے تو مذکور ٹسٹ کی کوالٹی پر سوال کھڑے ہورہے ہیں۔
دوسری جانب پبلک ہیلت فاونڈیشن آف انڈیا کے صدر شری ناتھ ریڈی نے کہا کہ ریپیڈ ٹیسٹ کٹز سے صحیح رپورٹ آنے کی توقع کم ہے۔ انھوں نے اس کی کوالٹی پر ایک سے دو بار جانچ کے بعد ہی تجربہ کرنے کی بات کہی۔