گذشتہ روز دھونی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا جسے لوگوں نے خوب پسند کیا۔
اس ویڈیو میں دھونی اپنی بیٹی زيوا سے مختلف زبانوں میں حال چال پوچھ رہے ہیں اور زيوا اسی زبان میں جواب دیتی نظر آرہی ہے۔
واضح رہے کہ مہندر سنگھ دھونی اکثر اپنی بیٹی کے ساتھ سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جو ان کے مداحوں کو بھی خوب پسند آتا ہے، اسی طرح گذشتہ روز دھونی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں وہ کئی زبانوں میں زيوا سے بات کر رہے ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
دھونی آغاز کرتے ہیں تمل زبان سے اور زيوا تمل میں ہی جواب دیتی ہے، اس کے بعد بنگالی، گجراتی، بھوجپوری اور پنجابی میں ماہی سوال پوچھتے ہیں اور زیوا اسی زبان میں اس کا جواب دیتی ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دھونی نے بیٹی کے ساتھ ایسا ویڈیو شیئر کیا ہو بلکہ پہلے بھی دھونی ایسے ویڈیو شیئر کر چکے ہیں۔
اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔