ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم مودی کے بعد دھونی ملک میں سب سے زیادہ مقبول

سابق ہندستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ریٹائرمنٹ کو لے کر بے شک قیاس آرائی کا دور گرم ہو لیکن وہ اب بھی ملک میں پسند کئے جانے والی شخصیات میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی اس معاملے میں سب سے اوپر ہیں۔

وزیر اعظم مودی کے بعد دھونی ملک میں سب سے زیادہ مقبول
author img

By

Published : Sep 26, 2019, 7:38 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 3:19 AM IST

اگرچہ 38 سالہ دھونی اپنے کیریئر کے آخری پڑاؤ پر ہوں، لیکن ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ اس سال آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد سے ہی دھونی کرکٹ کے میدان سے دور ہیں لیکن ملک میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے مردوں کی فہرست میں انہوں نے وراٹ کوہلی اور سچن تندولکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

'يوگو' کے سروے کے مطابق وزیر اعظم مودی کے بعد ملک میں دھونی سب سے زیادہ پسند کیے جانے والی شخصیات میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس سروے میں 41 ممالک سے قریب 42،000 لوگوں نے اپنے ووٹ دیئے اور دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے مردوں اور عورتوں کے دو زمروں میں اپنے اپنے انتخاب کا اظہار کیا ۔

سروے کے مطابق سال 2019 میں وزیر اعظم مودی ہندستان میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے اور قابل ستائش شخصیتوں میں نمبر ایک پر ہیں جن کا فیصد 15.66 فیصد ہے جبکہ لیڈی کلاس میں تجربہ کار مکے باز ایم سی میری کوم ہیں۔

مرد کلاس میں وزیر اعظم کے بعد دھونی کا فیصد 8.58 ہے۔ اس کے بعد رتن ٹاٹا (8.02 فیصد)، براک اوباما (7.36 فیصد) اور بل گیٹس (6.96 فیصد) ہیں۔ ہندستانی کپتان وراٹ اس فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں جن کا فیصد 4.46 ہے۔ وراٹ سے آگے چھٹے نمبر پر سچن تندولکر 5.81 فیصد ہیں۔

خواتین کے زمرے میں میری کوم (10.36 فیصد) سب سے اوپر ہیں۔ وہ دنیا کی سرفہرست 25 خواتین میں اکیلی ہندوستانی ہیں۔

ہندوستانیوں میں دیگر خواتین میں کرن بیدی (9.46 فیصد)، لتا منگیشکر (9.23 فیصد)، سشما سوراج (7.13 فیصد) اور دیپکا پادکون (6.35 فیصد) ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 3:19 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.