غیر قانونی طور پر شراب منتقل کی جانے والی ضبط گاڑیوں کو چھوڑنے کے معاملہ میں آندھراپردیش ہائی کورٹ کی ہدایت پر آج اے پی کے ڈی جی پی گوتم سوانگ عدالت میں حاضر ہوئے۔
عرضی گذار نے گزشتہ روز عدالت میں کہا تھا کہ ان ضبط شدہ گاڑیوں کو چھوڑنے کے لئے پولیس کی جانب سے قواعد کی پاسداری نہیں کی جارہی ہے۔اس سلسلہ میں سرکاری وکیل کی جانب سے دیئے گئے دلائل سے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے ڈی جی پی کو ہدایت دی تھی کہ وہ حاضر عدالت ہوں۔
ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق آج ڈی جی پی گوتم سوانگ حاضر عدالت ہوئے۔جسٹس بی دیوانند نے گزشتہ روز یہ پوچھا تھا کہ ایسی ضبط شدہ گاڑیوں کو متعلقہ مجسٹریٹ /آبکاری کے ڈپٹی کمشنر کے سامنے کیوں پیش نہیں کیاگیا۔؟