ETV Bharat / bharat

بارہ بنکی: کورنا وائرس کے سبب جیل سے 71 قیدی رہا - بارہ بنکی: کورنا وائرس کے سبب جیل سے 71 قیدی رہا

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کووڈ-19 کے پیش نظر جیل سے اور کراؤڈنگ کم کرنے کے مقصد سے قیدیوں کی پیرول پر رہائی کا سلسلہ جاری ہے۔

payrol
payrol
author img

By

Published : Apr 7, 2020, 5:27 PM IST

منگل کو ضلع جیل سے 71 اور قیدیوں کو پیرول پر رہا کیا گیا جن میں پانچ خاتون قیدی بھی شامل ہیں۔ضلع جیل سے اب تک 154 قیدیوں کو پیرول دی جا چکی ہے۔

قیدیوں کی پیرول پر رہائی کا سلسلہ جاری

قبل غور ہے کہ لاک ڈاؤن سے قبل عدالت عالیہ نے جیلوں میں سوشل ڈسٹنسنگ کے پیش نظر جیل میں اور کراؤڈنگ کم کرنے کی ہدایت دی تھی۔

جس کے تحت سات برس تک کے سزا یافتہ اور سات برس تک کی سزا والے مقدمات میں زیر غور قیدیوں کو رہا کیا جانا ہے، اسی کے تحت بارہ بنکی ضلع جیل میں ضلع جج نے سماعت کے بعد 71 قیدیوں کو پیرول کا حکم دیا۔

ان قیدیوں میں ضلع کے علاوہ دوسرے اضلاع کے بھی قیدی شامل ہیں۔ تمام کاروائی پُر کرنے کے بعد ان قیدیوں کو روڈ ویز کی بسوں سے انہیں ان کے گھر بھیجا گیا۔

کووڈ-19 کے پیش نظر جن بسوں سے انہیں بھیجا گیا ہے اس میں تحفظ کی تمام سہولیات دستیاب ہیں، قیدیوں کو بسوں میں بیٹھانے سے قبل بس کو پہلے اچھی طرح سے سینیٹائیز بھی کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.