روس میں ایک دن میں 11 ہزار سے زائد افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے روس دنیا کا پانچواں سب سے متاثرہ ملک بن گیا ہے۔
روس میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 9ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ،مرض نے1ہزار 915 افراد کی جان لے لی، جبکہ 34ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
اسپین میں کورونا وائرس سے ہونے والی یومیہ اموات میں کمی ہوئی ہے، اور 24 گھنٹوں میں 139 اموات ریکارڈ کی گئی۔
مہلک وائرس سے اسپین میں 2 لاکھ 64ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئےاور 1لاکھ 36ہزار سے زائد صحتیاب ہوئے ہیں ،اموات کی تعداد 26ہزار 621 رہی۔
سعودی عرب سے 1900 اور یو اے ای میں 700 نئے کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔