ETV Bharat / bharat

احمدآباد: عید میلاد کے موقع پر جلوس کی اجازت کا مطالبہ - احمدآباد کے ارکان اسمبلی عمران کھیڑا والا اور غیاث الدین شیخ

بھارت کی دیگر ریاستوں کی طرح گجرات میں بھی عیدمیلاد النبی ﷺکا تہوار تزک و احتشام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

احمدآباد: عیدمیلاد کے موقع پر جلوس نکالنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Oct 21, 2020, 4:23 PM IST

رواں برس 30 اکتوبر 2020 کو عیدمیلاد النبی کا تہوار منایا جا رہا ہے۔

ریاست گجرات میں بھی اس کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

اس موقع پر جلوس بھی نکالا جاتا ہے، تاہم کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے جلوس نکالنے کے سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

احمدآباد: عیدمیلاد کے موقع پر جلوس نکالنے کا مطالبہ
احمدآباد: عیدمیلاد کے موقع پر جلوس نکالنے کا مطالبہ

احمدآباد کے ارکان اسمبلی عمران کھیڑا والا اور غیاث الدین شیخ نے ریاست وزیر اعلی گجرات وجے روپانی کو ایک خط لکھ کر 'عیدمیلاد النبی'کے موقع جلوس نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ ہر برس ریاست میں جلسہ و جلوس کا انعقاد کیا جاتاہے۔ اس موقع پر مختلف قسم مذہبی تقریبات منائی جاتی ہے۔

تاہم رواں برس کورونا وائرس کے قہر کی وجہ سے عید الفطر، عیدالضحیٰ، محرم اور اب عید میلاد النبی بھی سادگی سے منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق لاک ڈاؤن میں رعایت ملنے کے بعد ارکان اسمبلی کی جانب سے ریاست کے وزیراعلیٰ کو خط لکھا گیا ہے۔

اس میں درج ہے کہ پیغمبر اسلام کی یوم پیدائش کے موقع پر عید میلاد النبی کا تہوار منایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:احمدآباد: جشن عید میلاد النبیؐ پر کوئز مقابلہ کا انعقاد

اس مکتوب میں مزید یہ بھی درج ہے کہ جلوس کا اہتمام کرنے والی تنظیموں کو عید میلاد کا جشن پورے گجرات میں حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق سماجی دوری پر عمل کرتے ہوئے تہوار منانے کا فیصلہ کیا ہے، اس لیے انہیں جلوس نکالنے کی اجازت دی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.