دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے نجیب کے چھوٹے بھائی حسیب کو دہلی وقف بورڈ میں مستقل نوکری اور نجیب کی ماں کو 5 لاکھ روپے کی امداد کی پیشکش کی ہے، جسے نجیب کے بھائی اور ان کی والدہ نے قبول کر لیا ہے۔
دہلی وقف بورڈ کی جانب سے نجیب کی ماں کو 5 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔
دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین نے مانا کہ انہیں اس جانب سوچنے میں ضرور دیر ہوئی لیکن اب دہلی وقف بورڈ نجیب کے والدہ کے ساتھ مکمل طور پر کھڑی ہے۔ اگر انہیں کوئی اور بھی ضرورت ہوگی تو وقف بورڈ ان کی مدد کرے گا۔
قابل ذکر ہے کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے نجیب کو لاپتہ ہوئے 3 برس سے زیادہ گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک ان کی کوئی جانکاری حاصل نہیں ہو سکی۔