اس تنظیم کے 100 سے زائد اراکین کو مظاہرہ کرنے اور اس کی حمایت کرنے کے الزام میں گرفتار بھی کیا گیا جس میں بارہ بنکی کے محمد اشفاق، محمد ندیم اور وسیم احمد بھی شام ہیں، انہیں گزشتہ برس دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ تینوں فی الحال ضمانت پر رہا ہوئے ہیں اور انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران بتایا کہ پولیس نے ان کے ساتھ مشتبہ شدت پسندوں جیسا برتاؤ کیا۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اشفاق، ندیم اور وسیم نے اپنی کہانی بتائی کہ کس طرح انہیں زبردستی گرفتار اور ٹارچر کیا گیا اور پھر جیل میں ڈال دیا گیا۔
واضح رہے کہ اشفاق، ندیم اور وسیم وہی ہیں جنہیں اتر پردیش پولیس نے سی اے اے مخالف مظاہروں کا ماسٹر مائنڈ بنا کر پیش کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ عدالت میں پیش کرنے سے قبل ان کے منہ پر کپڑا لپیٹ کر میڈیا کے سامنے پریڈ کرائی گئی تھی۔