ETV Bharat / bharat

غیر مقیم مزدوروں کے لئے ’لنگرآن وہیلس‘ شروع - لنگر آن وہیلس

دہلی سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی نے پیدل ہی اپنے گھروں کو جارہے غیر مقیم مزدوروں کے لئے قومی راجدھانی علاقے کے دس مقامات پر ’لنگر آن وہیلس‘ کے نظم کی ابتدا کی ہے۔

غیر مقیم مزدوروں کے لئے ’لنگرآن وہیلس‘ شروع

author img

By

Published : May 19, 2020, 8:40 PM IST

لنگر کو گردوارہ کی چہاردیواری سے باہرپروسنے کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے دہلی سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی نے پیدل ہی اپنے گھروں کو جارہے غیر مقیم مزدوروں کے لئے قومی راجدھانی علاقے کے دس مقامات پر ’لنگر آن وہیلس‘ کے نظم کی ابتدا کی ہے۔

دہلی سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر منجندر سنگھ سرسہ کے مطابق کمیٹی نے نوئیڈا، غازی آباد، صاحب آباد، سلیم پور، شاہدرہ وغیرہ مقامات پر ’موبائل لنگر‘ کا نظم شروع کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ نظم دہلی سے اترپردیش کو جوڑنے والی اہم شاہراہوں پر کی گئی ہے جہاں سے زیادہ تر مزدور خاندان سمیت پیدل گذررہے ہیں۔

سرسہ نے کہا ہے کہ ان مقامات کے اہم مقامات پر موبائل لنگر وین کھڑی کی گئی ہے، جن پر بینر لگا کر غیر مقیم مزدوروں کو کھانے کی سہولت کی اطلاع دی گئی ہے۔

گردوارہ کے کارکنان، سیوادار غیر مقیم مزدوروں کو روک کر لنگر کھانے کی درخواست کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 30-40 غیر مقیم مزدوروں کو اکٹھا کرکے سایہ میں بٹھا کر کھانا اور پینے کا پانی دیا جاتا ہے اور راستے کے لئے کھانے کا پیکٹ اور پانی بھی مہیا کروایا جاتا ہے تاکہ ان کے سفرکو آسان بنایا جاسکے۔

سرسہ نے بتایا کہ ’’لنگر آن وہیلس‘ کا نظم غیر مقیم مزدوروں کی زیادہ سہولت کے مطابق کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سکھ دھرم کی لنگر کی روایت کا مطلب زیادہ سے زیادہ لوگوں سے مل بانٹ کر کھانے سے ہے اور حقیقی حصہ داری تبھی ہوپاتی ہے جب ہم اس سماج کو لنگر مہیا کرواتے ہیں جس سے اس کو سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لیبر ٹرینوں میں سفر کرنے والے مزدوروں کو مفت جوس، پانی، بسکٹ وغیرہ دینے کے لئے انڈین ریلوے نے دہلی سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کو نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ایک فوڈ کاؤنٹر دیا ہے اور کمیٹی کے سیوادار اس کاؤنٹر کے ذریعہ سے چوبیس گھنٹے گذرنے والی ٹرینوں میں یہ خدمات مہیا کروارہے ہیں۔

سرسہ نے بتایا کہ دہلی کے مختلف گردوارہ سے لنگر پکا کر لیبر ٹرینوں سے سفر کرنے والے مزدوروں کو نئی دہلی، اولڈ دہلی، نظام الدین، آنند وہار وغیرہ ریلوے اسٹیشنوں پر لنگر پانی کا نظم کیا گیا ہے، جہاں سے غیر مقیم مزدوروں کی ریل گاڑیاں ان کے منزلوں کے لئے روانہ ہوگی یا پیچھے سے آنے والی گاڑیاں ان اسٹیشنوں سے گذریں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.