ETV Bharat / bharat

دہلی تشدد: جمعیت علماء کی درخواست پر دہلی پولیس کو نوٹس - دہلی ہائی کورٹ میں ہوئی سماعت

جمعیت علماء ہند کی عرضی پر سماعت کے بعد دہلی ہوئی کورٹ نے مرکزی و ریاستی حکومت سمیت دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے اور اس سلسلے میں جواب طلب کیا گیا۔

دہلی تشدد: جمیعت علما کی درخواست پر دہلی پولیس کو نوٹس

author img

By

Published : Mar 16, 2020, 12:08 PM IST

جمعیت علماء ہند کی جانب سے دہلی ہائی کورٹ میں داخل عرضی میں عدالت سے مانگ کی گئی ہے کہ دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے واقعات کی ویڈیو فوٹیج کے تحفظ کے سلسلے میں مناسب احکامات جاری کیے جائیں۔

اور فرقہ وارانہ فسادات کے دوران ذمہ داری میں کوتاہی برتنے والے پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کی مانگ کی گئی ہے اور قصوروار پولیس کے خلاف بھی عدالت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے شمال مشرقی دہلی میں مسلسل تین دنوں تک ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور تقریبا چار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

یہ فسادات اس وقت بھڑک اٹھی تھی جب سی اے اے کی مخالفت کر رہے لوگ جعفرآباد میٹرو اسٹیشن کے نیچے دھرنے پر بیٹھ گئے۔

تبھی بی جے پی کے رہنما کپل مشرا اپنے حمایتی کے ساتھ وہاں پہنچے اور سی اے اے مخالف اور حمایتی ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوگئے، اس دوران پتھر بازی بھی ہوئی لیکن معاملہ ختم ہو گیا ۔

لیکن ایک ہی دن بعد پھر سے یہ تشدد کی شکل اختیار کر گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے تشدد فرقہ وارانہ شکل اختیار کرگیا۔ اس دوران چاند باغ، جعفرآباد، شیو وہار سمیت شمال مشرقی دہلی میں سینکڑوں دکانوں ومکانوں کو شرپسندوں نے نذر آتش کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.