ETV Bharat / bharat

دہلی میں کورونا کا قہرجاری، ریکارڈ توڑمریضوں کا اضافہ - covid-19 cases

دہلی میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے سب سے زیادہ 2،877 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ان میں ہلاکتوں کی تعداد 1،969 تک پہنچ گئی ہے۔

delhi records highest spike with 2,877 new covid-19 cases; death toll mounts to 1,969
دہلی: اب تک کے سب سے زیادہ کورونا کیسیز ریکارڈ
author img

By

Published : Jun 19, 2020, 8:41 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کا قہر جاری ہے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2877 مریضوں کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، اس کے ساتھ ہی یہاں اس وبا سے متاثر ہونے والے مریضوں کی جملہ تعداد 49،979 ہوگئی ہے جبکہ 26،669 فعال معاملات ہیں۔ اس کے علاوہ تاحال مجموعی طور پر 23،341 مریضوں کو بھی فارغ کیا گیا ہے۔

delhi records highest spike with 2,877 new covid-19 cases; death toll mounts to 1,969
دہلی: اب تک کے سب سے زیادہ کورونا کیسیز ریکارڈ

محکمہ صحت کے ایک بلٹین کے مطابق 'قومی دارالحکومت دہلی میں ہلاکتوں کی تعداد 1،969 ہوگئی جبکہ ریکارڈ شدہ اضافے کے ساتھ 2،877 کووڈ 19 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں'۔

شہر میں 24 گھنٹوں کے عرصہ میں کورونا سے 65 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں جبکہ شہر میں کنٹینٹ زون کی تعداد 243 رہی ہے۔

سرکاری اطلاع کے مطابق 3،21،302 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جن میں صرف ایک دن میں 8،726 ٹیسٹ کئے گئے۔

نائب وزیر اعلی منیش سسوڈیا نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ 'دہلی کی حکومت نے 193 مراکز میں تیزی سے اینٹیجن طریقہ کار کے ذریعے کووڈ 19 ٹیسٹ شروع کیا گیا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ '7،040 افراد کی جانچ کی گئی اور ان میں سے 456 افراد مثبت پائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں کنٹینمنٹ زون میں رہنے والے افراد کی جانچ کی جارہی ہے'۔

شہری حکومت نے لیبارٹریز کے ذریعے کرائے گئے کورونا ٹیسٹ کی قیمت 2400 روپے مقرر کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

دہلی کے ایل جی انیل بائیجل نے صحت کی دیکھ بھال کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد کیا ، جبکہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے قومی دارالحکومت میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس بھی کیا۔

سینئر عہدیداروں نے بتایا کہ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کورونا کے علاج کے لئے اسپتال میں ہیں ۔ ان کی صحت میں کچھ بہتری دکھائی دی لیکن ان کا بخار ابھی تک کم نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ضرورت کے مطابق آکسیجن کی مدد مل رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.