ETV Bharat / bharat

محمود پراچہ کے دفتر میں دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کا چھاپہ - دہلی پولیس کی اسپیشل سیل

سپریم کورٹ کے سینیئر ایڈووکیٹ و ممتاز قانون داں محمود پراچہ کے دفتر میں دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے چھاپہ مارکر ان کا لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر ضبط کر لیا ہے۔

محمود پراچہ، ایڈووکیٹ
محمود پراچہ، ایڈووکیٹ
author img

By

Published : Dec 24, 2020, 4:17 PM IST

Updated : Dec 24, 2020, 5:34 PM IST

محمود پراچہ کے دفتر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں محمود پراچہ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کو کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ سیز کرنے سے روکتے نظر آ رہے ہیں کہ یہ وارنٹ میں نہیں لکھا جس پر پولیس کے افسر کہتے ہیں کہ ہم اسے سیز کریں گے اور ضرورت پڑی تو پورے آفس کو بھی سیز کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کے ذریعہ ایڈوکیٹ محمود پراچہ کے دفتر پر آج دوپہر میں چھاپہ مارا گیا۔

محمود پراچہ، ایڈووکیٹ
محمود پراچہ، ایڈووکیٹ

پولیس نے اپنے وارنٹ میں دعوی کیا ہے کہ وہ پراچہ کی فرم کے آفیشل ای میل، شناختی دستاویزات اور آؤٹ باکس کا ڈیٹا تلاش کر رہی ہے۔

حالانکہ محمود پراچہ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کو کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ سیز کرنے سے روکتے ہیں کہ یہ وارنٹ میں نہیں لکھا ہے جس پر پولیس کے افسر کہتے ہیں کہ ہم اسے سیز اور ضرورت پڑی تو پورے آفس کو بھی سیز کریں گے۔

محمود پراچہ کے دفتر میں دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کا چھاپہ

دہلی پولیس، ایڈووکیٹ محمود پراچہ کے دفتر پر چھاپہ مار رہی ہے جو دہلی کے شمالی مشرقی خطہ میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں متاثرین کی جانب سے کئی کیسز دیکھ رہے ہیں.

مزید پڑھیں:مارچ نکالنے پر کانگریس رہنماؤں کو حراست میں لینے کے بعد رہا کیا گیا

قابل ذکر ہے کہ ایڈووکیٹ محمود پراچہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن بھی ہیں۔ اور سماجی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ قانونی مدد کے خواہاں مسلمانوں کو قانونی مدد فراہم کیا کرتے ہیں۔

Last Updated : Dec 24, 2020, 5:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.