اور 13 اپریل تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے، اب اس معاملے کی سماعت 13 اپریم کو ہوگی۔
لائرز وائس نامی ایک تنظیم کی جانب سے دائر عرضی داخل کی گئی تھی، ارچنا شرما کے کے ذریعے دائر درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان رہنماؤں کی اشتعال انگیز تقریر کی تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی جائے۔
درخواست میں مرکزی حکومت، دہلی حکومت اور دہلی پولیس کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ کانگریس، عام آدمی پارٹی اور مجلس اتحادالمسلمین کے رہنماؤں نے اشتعال انگیز تقاریر کیں۔
وہیں ہندو سینا کی جانب سے بھی ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں اکبرالدین اویسی، اسدالدین اویسی اور وارث پٹھان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ درخواست ہندو فوج نے دائر کی ہے۔ ہندو فوج نے ہرش مادر کی درخواست میں فریق بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔