ETV Bharat / bharat

دہلی: درماندہ مسافروں کے لیے 11 اسکولز نائٹ شیلٹر میں تبدیل - دہلی: مہاجرین کی رہائش

دہلی حکومت نے مزدور طبقہ اور دیگر ریاستوں سے آنے والے افراد جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے دارالحکومت میں پھنش گئے ہیں ان کی رہائش کے لیے 11 اسکولز کو نائٹ شیلٹر میں تبدیل کردیا ہے ۔

دہلی: مہاجرین کی رہائش کے لیے 11 اسکولز نائٹ شیلٹر میں تبدیل

author img

By

Published : Mar 31, 2020, 10:20 AM IST

کورونا وائرس کو روکنے کے لیے تین ہفتوں کے ملک گیر لاک ڈاؤن کے باوجود بھی یہ مزدور دہلی سے اترپردیش اور بہار اپنے گھروں کی طرف روانہ ہورہے ہیں۔

یہ پیشرفت ایک دن بعد ہوئی جب شہر کی انتظامیہ نے دہلی اور اس کے باہر مزدوروں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کردی۔

"ملک میں کوروناوئرس لاک ڈاؤن کے تناظر میں ان مزدوروں کی ایک بڑی تعداد اتر پردیش اور بہار اپنے گھروں کی طرف روانہ ہونے کے لیے دہلی چھوڑنا شروع کردیا تھا۔

زیادہ سے زیادہ لوگوں کو رہنے لے لیے جگہ اور انہیں کھانا مہیا کرنے کی کوشش میں ، دہلی حکومت نے "ایک سرکاری پریس ریلیز کے مطابق ،" 11 اسکولوں کو نائٹ شیلٹر میں تبدیل کیا ہے۔

شہر میں پہلے سے موجود 238 نائٹ شیلٹروں کے علاوہ، ان اسکولوں کے کلاس رومز اور ہالوں کو سونے والے کمروں میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق "کمروں کو مناسب طریقے سے صاف ستھرا کردیا گیا ہے۔ اسکولوں کے سربراہ اپنے انفرادی اسکولوں کا معائنہ کر رہے ہیں اوراسکول میں محافظوں کو بھی تعینات کردیا گیا ہے۔"

دہلی حکومت نے یہ بھی بتایا کہ مزدوروں کی مدد کے لیے 568 اسکولوں اور 238 نائٹ شیلٹروں کے ذریعہ مفت میں کھانا تقسیم کرنا شروع کیا ہے۔

محکمہ صحت دہلی کے مطابق، دہلی میں آج 25 نئے کورونا وائرس کیس رپورٹ ہوئے جن سے قومی دارالحکومت میں مثبت کیسوں کی تعداد 97 ہوگئی ہیں۔

وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 1،251 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 32 اموات بھی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.