دہلی کے نائب وزیراعلی و عام آدمی پارٹی کے رہنما منیش سیسودیا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر عاپ کے سابقہ رکن اسمبلی (نام نہ لیتے ہوئے بالراست طور پر) شعیب اقبال ایک قاتل ہیں تو بی جے پی کو شرم آنی چاہیے کیونکہ وہ گذشتہ چھ برس سے انہیں گرفتار نہیں کروا سکے'۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر بی جے پی کا مقصد صرف شعیب اقبال کا عام آدمی پارٹی شمولیت اختیار کرنے کی وجہ سے ان پر الزام تراشی کرنا ہے تو وہ غلط ہے، اگر وہ (شعیب اقبال) سچ میں ایک قاتل ہیں تو انہیں گذشتہ چھ برسوں سے حراست میں کیوں نہیں لیا گیا؟
منیش سسودیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ 'اگر بی جے پی سے دہلی پولیس سنبھالی نہیں جا رہی ہے تو وہ پولیس کی ذمہ داری دہلی حکومت کے سپرد کر دیں ہم خود پولیس کا نظام چلا کر دکھا دیں گے اور جو بھی قاتل ہیں چاہے وہ بی جے پی میں ہو یا عام آدمی پارٹی میں انہیں گرفتار کرکے دکھایا جائے گا'۔